کابل: امریکہ نے تسلیم کرلیا ہے کہ افغانستان میں ’ڈاکٹرزود آؤٹ بارڈرز اسپتال پرحملہ جس میں 30 افراد جہاں بحق ہوئے، انسانی غلطی تھا اور ساتھ ہی ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
جنرل جان کیمپ بیل نے سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحے کے ذمے داروں کو فوری کاروائی کے تحت معطل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے شہرقندوزمیں واقع اسپتال پرامریکی گن شپ حملے میں تباہ ہوگیا تھا جس کی ساری دنیا میں مذمت کی گئی تھی۔
جنرل کیمپ بیل نے نیٹوہیڈ کوارٹرزمیں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ یہ ایک اندوہناک سانحہ تھا جو کہ روکا جاسکتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی اہلکار سمجھے کہ وہ اسپتال کی عمارت سے کئی سومیٹر کے فاصلے پر واقعہ عمارت کو نشانہ بنارہے ہیں جہاں اطلاعات کے مطابق دہشت گرد موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ جس اہلکارنے حملے کی درخواست کی اور جنہوں نے حملہ کیا، دونوں نے ٹارگٹ کی تصدیق کرنے کے لئے مطلوبہ اقدامات نہیں اٹھائے۔
جنرل کیمپ بیل نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم نے اس اندوہناک واقعے سے سبق سیکھا ہےاورواقعے کے ذمہ داروں کے خلاف انتظامی اورضابطہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائےگی‘‘۔