جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شیوسینا کا عامرخان کو تھپڑمارنے پرایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: شیوسینا نے انتہا پسندی کی انتہا کردی، شیوسینا نے عامرخان کو تھپڑمارنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا، انتہا پسندوں نے عامرخان کے ہوٹل کا گھیراؤ کیا اور عامرخان کے خلاف نعرے بازی کی.

سیکولر بھارت میں عامرخان کو انتہا پسندی کے خلاف بولنا مہنگا پڑگیا، شیوسینا نے عامرخان کو تھپڑمارنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا ہے. یہ اعلان لدھیانہ کے ہوٹل ایم بی ڈے ریڈیسن بلیو کے باہر شیو سینا کے احتجاج کے دوران کیا گیا،

شیو سینا پنجاب کے چیئرمین راجیو ٹنڈن کا کہنا ہے کہ جو شخص بھی عامر خان کو تھپڑ مارے گا، اسے ہر تھپڑ پر ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے.

- Advertisement -

ٹنڈن نے کہا کہ ہم مینیجر ہوٹل ، ملازمین اور عامر خان کی ٹیم کے لوگوں کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ عامر خان کو تھپڑ مارے اور ہم سے ایک لاکھ روپے حاصل کریں.

عامرخان جب اپنی آنے والی فلم دنگل کی شوٹنگ کے لئے لدھیانہ پہنچے تو ان کی سیکورٹی کے لئے غیرمعمولی اقدامات کرنے پڑے،انتہاپسندوں نے اس ہوٹل کا گھیراؤ کرنے کی بھی کوشش کی، جس میں عامرخان ٹھہرے ہوئے اور عامرخان کے خلاف مظاہرے کئے، ان کے پوسٹرز جلائے گئے اور عامر کو پاکستان جانے کا مشورہ بھی دیا گیا۔

عامرخان نے بھی انتہاپسندوں کی دھمکیوں اورمظاہروں کا ڈٹ کر سامنا کیا اور کہا کہ بھارت چھوڑ کرکہیں نہیں جانے والا، جو کہا اس پر قائم ہوں۔

دوسری جانب انتہاپسندوں نے عامر کے ساتھ ساتھ شہنشاہ جذبات لیجنڈ اداکاردلیپ کمار اور کنگ خان شاہ رخ کو بھی نہیں بخشا اورانہیں آستین کا سانپ قراردے دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں