تازہ ترین

ترکی اور روس کشیدگی، روس نے شام میں اپنے فوجی اڈے پر نئے میزائل نصب کردئیے

شام : ترکی اورروس میں کشیدگی بدستوربرقرار ہے، ترکی کی جانب سے طیارہ مارگرائے جانے کے بعد روس نے شام میں اپنے فوجی اڈے پر نئے میزائل نصب کردئیے اور جنگی جہاز ساحل کے قریب لے آیا۔

ترکی اور روس میں تناؤ برقرار ہے، روس نے شام میں اپنے فوجی اڈے پر نئے میزائل نصب کردئیے اور جنگی جہاز کو ساحل کے قریب لے آیا، ترک صدرطیب اردوگان کا کہنا ہے طیارہ جان بوجھ کرنہیں گرایا، روس آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے، روسی صدرولادی میر پیوٹن نے ترکی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے ترکی معافی نہیں مانگے گا تو صدرطیب اردوگان سے ملاقات نہیں ہوگی، ترکی کے صدر نے کشیدگی کے خاتمے کے لئے پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس میں روسی صدرسے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔

روس نے ترکی کے ساتھ فری ویزہ معاہدہ منسوخ کردیا ہے اور اقتصادی پابندیاں لگانے کی دھمکیاں دیں ہیں، امریکا نے گرائے گئے روسی طیارے متعلق صدر ولادی مر پیوٹن کا دعویٰ مسترد کردیا۔

روسی صدر نے دعوی کیا تھا کہ امریکا کوطیارے کے روٹ کا علم تھا، جو ترکی کو دیا گیا، غیرملکی خبرایجنسی نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ترکی کو فلائٹ پلان نہیں دیا گیا.

Comments

- Advertisement -