لاہور: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا عمران خان اور سراج الحق کو کراچی میں ریلی سے روکنا اچھی بات نہیں، الیکشن کمیشن اپنے قواعد و ضوابط پرنظرثانی کرے۔
لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے ووٹرز کے ساتھ رابطے کا حق چھیننا اور تقریر سے روکنا عجیب بات ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن ایسے قوانین نہ بنائے جو ٹوٹ جائیں اوران کی بے حرمتی ہو، انتخابی قواعد و ضوابط پر نظر ثانی کی جانی چاہیئے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو لبرل جماعت سے اتحاد مبارک ہو لیکن وہ اپنی نظریاتی اساس تو واضح کریں۔
ان کا کہنا تھا’’عوام ووٹ کام کرنےوالوں کودیتی ہے،اچھالگےیابراکراچی والےساتھ دینےوالوں کوووٹ دیتےہیں‘‘۔
سعدرفیق نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم صحیح کام کررہی ہوتی تو رینجرز کو آپریشن کی ضرورت نہ پڑتی۔