تازہ ترین

پیرس: ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر مظاہرین کا منفرد احتجاج

پیرس : ماحولیاتی کانفرنس آج سے شروع ہوگی، کانفرنس کے موقع پراحتجاج کرنے والوں نے منفرد انداز اپنایا اور سڑکوں کو جوتوں سے بھردیا.

پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پرماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق ناکافی اقدامات پراحتجاج کیا گیا، پیرس حملوں کے بعد شہرمیں ہنگامی حالت نافذ ہے اورمظاہروں پر پابندی ہے، ایسی صورتحال میں مظاہرین نے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے منفرد انداز اپنایا.

سڑک کو سیکڑوں جوتوں سے بھردیا، ماحول کو محفوظ بنانے پر زور دینے کے لیے جوتوں پر درختوں کی تصاویر بنائی گئیں اور پودے بھی رکھے گئے، نعرے بھی پلے کارڈ کے بجائے جوتوں پر لکھے گئے جن کے ذریعے واک فورلو اورواک فورپیس کا پیغام دیا گیا.

اس دوران مظاہرین مکمل طورپرخاموش رہے، سیکڑوں مظاہرین نے انسانی زنجیربناکربھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

پولیس نے مظاہرین کومنشترکرنے کے لئے آنسوگیس استعمال کیا اور بعض مظاہرین کو گرفتار کرلیا.

دوسری جانب کانفرنس میں شرکت کے لئے پیرس پہنچنے پرامریکی صدربراک اوباما نے فرانسیسی صدر کے ساتھ حملے کا نشانہ بننے والے بٹاکلاں تھیٹرکا دورہ کیا اورپھول چڑھائے، ماحولیاتی کانفرنس میں ایک سوسینتالیس ملکوں کے سربراہان اورنمائندے شرکت کررہے ہیں.

Comments

- Advertisement -