اشتہار

اسلام آباد کے پہلے بلدیاتی انتخابات، ن لیگ بازی لے گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات میں نون لیگ نے میدان مار لیا، غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق یوسی چیئرمین کی پچاس میں سے اکیس نشستیں حاصل کرکے ن لیگ سرفہرست جبکہ پی ٹی آئی سولہ نشستوں کے دوسرے نمبر پررہی۔

اسلام آباد کے تاریخ ساز بلدیاتی انتخابات میں ایک کے بعد ایک نشست نون لیگ کے نام رہی، حکومتی جماعت نے شہرِ اقتدار میں یوسی چیئرمین کی اکیس نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی، کامیابی پر رات گئے تک نون کے متوالے گلی گلی رقص کرتے اور مٹھائیاں تقسیم کرتے رہے۔

وفاقی دارلحکومت میں کپتان بھی سولہ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، کپتان کے کھلاڑیوں نے اسلام آبادمیں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر خوب جشن منایا۔

- Advertisement -

ملک کے دیگرحصوں کی طرح اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھی آزاد امیدوار تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے، اسلام آباد کی تیرہ نشستیں آزاد امیدواروں کے نام رہی۔

نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا، مختلف علاقوں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں