جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پیرس حملوں کے بعد امریکا ویزے کی شرائط سخت کی جائیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ پیرس حملوں کے بعدان ممالک کے باشندوں کے امریکہ آنے کی شرائط سخت کی جارہی ہیں جن کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی، کانگریس نے ایسے ممالک سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پیرس میں ہونے والوں حملوں کے بعد امریکی سیاست دانوں کو تشویش ہے کہ شدت پسند امریکہ آسکتے ہیں، ایک اندازے کے مطابق ہر سال اڑتیس ممالک کے دو کروڑ شہری بغیر ویزے کے امریکہ آتے ہیں، کانگریس میں پیش کی گئیں تجاویز میں ایسے ممالک سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا مطالبہ کیا گیا ہے، جن کے باشندوں کو امریکہ کے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ایک اندازے کے مطابق ہر سال 38 ممالک کے دو کروڑ شہری بغیر ویزے کے امریکہ آتے ہیں۔

- Advertisement -

بنا ویزا سفر کرنے والے افراد کے متعلق تحقیق کی جائے گی کہ کہیں وہ ایسے کسی ملک یا علاقے تو نہیں گئے، جہاں شدت پسندوں کا قبضہ ہو، صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو مزید اختیارات دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے.

یاد رہے کہ پیرس میں حملے میں 129 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ تحقیقات کے مطابق بیلجیئم اور فرانس کے شہری حملے میں ملوث تھے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں