اسلام آباد / کراچی / لاہور /کوئٹہ : ملک بھر میں جاڑا رنگ جما رہا ہے، بالائی علاقوں اور بلوچستان میں شدید سردی ہےجبکہ قلات میں پارہ منفی پندرہ تک گرگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر مقامات پر موسم سرد اور خشک رہے گا، ملک بھر موسم سرما تیور دکھا رہا ہے۔
ٹھنڈی ہوائیں چلیں توشہریوں نے بھی گرما گرم پکوانوں سے لطف اٹھانا شروع کردیا۔ بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی نے شہریوں کو گھروں تک محصور کردیا اور میدانی علاقوں میں خنک ہواؤں نے سماں سہانا کردیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں سردی میں اضافے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت ا سکردواور قلات میں منفی چھ ،استور میں منفی چار جبکہ گلگت اور پارہ چنار ۔۔میں منفی تین ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا