جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاک بھارت وزرائے اعظم نے کھٹمنڈومیں خفیہ ملاقات کی، برکھا دت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی صحافی برکھا دت نے انکشاف کیا ہے کہ سارک کانفرنس کے موقع پرپاک بھارت وزرائے اعظم کی خفیہ ملاقات ہوئی تھی تاہم مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکارکردیا ہے۔

بھارتی صحافی برکھا دت نے اپنی کتاب stories from Indian fualt lines میں انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سارک کانفرنس میں صرف ہاتھ نہیں ملایا بلکہ سائیڈلائن پرخفیہ ملاقات بھی کی۔

انہوں نےاپنی کتاب میں لکھا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی خفیہ ملاقات کا انتظام بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندل نے کیا تھا۔

- Advertisement -

ملاقات کے دوران نوازشریف اورنریندر مودی نے دوطرفہ تعلقات کی باگ ڈوراپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملاقات میں مودی نے نوازشریف سے کہا چند مجبوریوں کی وجہ سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہوسکتے لہذا دونوں وزرائے اعظم نے فیصلہ کیا کہ بین الاقوامی کانفرنسوں میں جہاں مناسب موقع ہوغیررسمی ملاقات کی جائے گی۔

برکھا دت کے انکشافات کی وزارت خارجہ نے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے ایک سال پرانی باتوں کو چھوڑیں، کتاب پڑھنے کے بعد ہی کوئی تبصرہ کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں