جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ڈی پورٹ کئے جانے والے تیس افراد واپس یونان روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار کے احکامات پر یونان سے ڈی پورٹ افراد کو لے کر آنے والے چارٹرڈ طیارے کو 30 ڈی پورٹیز افراد سمیت واپس بھیج دیا گیا .تاہم طیارے میں آنے والے 19 ڈی پورٹ افراد کو تصدیق کے بعد ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

یونان سے49 ڈی پورٹیز افراد کو لے کر آنے والے چارٹرڈ طیارے میں 30 افراد کے مشکوک کوائف ہونے کی بنا پر ایف آئی اے نے ڈی پورٹ 39 افراد کو واپس اسی طیارے میں یونان بھیج دی

ا.وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غیر تصدیق شدہ کوائف پر کسی بھی ملک سے کسی بھی شخص کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے کی صورت میں انہیں اسی فلائٹ سے واپس کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

یورپین یونین کے کمشنر سے تمام معاملات طے پانے کے باوجود ایک یورپین ملک کی جانب سے پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی جس کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے طیارے کی لینڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا اوراس حوالے سے جواب طلب کرلیا ہے کہ طیارے کو کس طرح لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کچھ ممالک اس غیر اخلاقی، غیر انسانی اور غیر قانونی طریقہ کارکو روکنے کےلئے ہمارے پختہ عزم کو سمجھ نہیں پا رہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے بیرون ملک سے ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانیوں سے متعلق نئی پالیسی تشکیل دی ہے جس کے تحت اگر کسی پاکستانی کو ڈی پورٹ کرنا ہو تو اس کی وجہ بھی بتانا ہوگی اورتصدیق کئے بغیر کسی شخص کوواپس نہیں لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں