تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

غزہ:شدت پسند یہودی گروہ کے ارکان گرفتار

غزہ : فلسطینیوں کے گھروں کو نذرآتش کرنے والے شدت پسند یہودیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

شدت پسند یہودی گروہ ہل ٹاپ یوتھز کے ارکان نے رواں سال جولائی میں مغربی کنارے میں ڈیڑھ سالہ بچے کو اسکے والدین سمیت زندہ جلاکر ہلاک کردیا تھا۔ واقعے نے فلسطینیوں اوراسرائیلیوں کے درمیان جاری تنازعے کو مزید ہوا دیدی تھی۔

ہلاکتوں کے بعد اسرائیل کو شدید عالمی دباؤ کا سامنا تھا تاہم اب اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسندیہودی گروہ کے ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تاہم عدالتی احکامات کی وجہ سے پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ اس سلسلے کتنے شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے نام کیا ہیں۔

Comments

- Advertisement -