اشتہار

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، مزید 4فلسطینی نوجوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : نہتے فلسطینیوں پر غاضب اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے مزید چار فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔ اکتوبر کے آغاز سے ابتک ایک سو چودہ فلسطینی اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں دو فلسطینی لڑکوں کو اسرائیلی فوج نے موت کے گھاٹ اتاردیا، خبر ایجنسی کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان کورام اللہ کے گاؤں عابود جبکہ ایک اور کو سلواد میں گولی مار کر شہید کیا گیا۔

قابض فوج نے اپنے سفاک اقدام کا دفاع کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شہید کئے جانے والے نوجوان اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں پر چاقو حملے اور انہیں گاڑی تلے کچلنا چاہتے تھے۔

- Advertisement -

اکتوبر کے آغاز سے ابتک اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو چودہ ہوگئی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں