نئی دہلی : پاک بھارت سیریز پر آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں فیصلہ آنے کا امکان ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نے سیریز کی حمایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز ہونی چاہئیے، سیکرٹری بی سی سی آئی انو راگ ٹھاکر نےپاک بھارت سیریز کے حق میں آواز بلندکردی۔
انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان سے کھیل سکتے ہیں تو باہمی سیریز میں کیوں نہیں؟ کرکٹ سے باہمی تنازعات پر بات چیت کے راستے کھل سکتے ہیں.
انو راگ ٹھاکر بی جے پی کے رکن اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی بھی ہیں۔ سیریزپر ان کے بیان سے مثبت اشارے ملنا شروع ہوگئےہیں.
ذرائع کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں سیریز پر پیش رفت کا امکان ہے۔ اوربھارتی حکومت نے سیریز میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجازت کے بعد پاک بھارت سیریز سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔