اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چاروں صوبوں کی قیادت کو کل اسلام آباد طلب کرلیا۔
پنجاب اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات کےتیسرے مرحلے میں مایوس کن کارکردگی پر پی ٹی آئی کی چاروں صوبوں کی قیادت اسلام آباد میں جمع ہوگی جہاں عمران خان اجلاس کی صدارت کرینگے۔
صوبائی اور مرکزی قیادت بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں ناراض کارکنوں کی شکایات پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔
- Advertisement -
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فیصل وواڈا نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں شکست تسلیم کرلی، کہتے ہیں ایم کیوایم کو مبارکباد دینی چاہیے، انکا کہنا تھا ہماری کمزوری ہے سپورٹرز کو ووٹرز میں تبدیل نہ کر سکے، اٹھارہ سے بائیس فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔