جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حکومتِ پاکستان کا ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں: چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کہتے ہیں کہ پاکستان حکومت کا عمران فاروق قتل کیس سے تعلق نہیں ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کے معاملے پر بہت افسوس ہوا، عدالتی اورتفتیشی معاملے کو بریکنگ نیوزکی نذرکردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکڑوں کیسزایسے ہیں جن کا مدعی موجود ہی نہیں ہے۔

- Advertisement -

چوہدری نثار نے کہا کہ ’’میں نے عمران فاروق قتل کیس کی جےآئی ٹی رپورٹ نہیں پڑھی یہ میرا نہیں عدالت کا کام ہے۔ جب ملزمان گرفتار ہوئے تب حکومت نے جےآئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیاتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کی جےآئی ٹی رپورٹ پرایف آئی آردرج کی گئی ہے اگربرطانیہ درخواست کرتا تو پاکستان حکومت مقدمے سے متعلق غورکرتی۔

چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ الیکشن سے دو روز پہلےمقدمے کا اعلان کیا ہوتاتوکہتے کہ ایم کیوایم کو نقصان پہنچانے کیلئے کیاگیا، ایف آرآئی درج ہونے کا مطلب ہرگزیہ نہیں کہ سب کےسب مجرم بن گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کےکئی معاملات سےوزیراعظم بھی لاعلم ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کسی کیس میں راضی نامہ ہوجنے کےباوجود دہشتگردی کی دفعہ اگرشامل ہوتوحکومت مدعی ہوتی ہے۔

ملزمان کےریمانڈسےمتعلق برطانوی حکام کو اعتماد میں لیا ہے اورایف آئی آر درج ہونے پربرطانیہ سےتعاون کےدروازےبند نہیں ہوئے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ملزمان یہاں ہیں ،منصوبہ سازی اوربینک ٹرانزکشن بھی یہیں سے ہوئی ہےلہذاعمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہچانے کے لئے ہرقدم اٹھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں