اشتہار

داعش کے خلاف فضائی حملے لاحاصل ہیں، بشارالاسد

اشتہار

حیرت انگیز

دمشق: شام کے صدربشارالاسد نے کہاہے کہ داعش کے خلاف برطانوی بمباری لاحاصل رہے گی اوراس سے دہشت گردی میں مزید اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فضائی حملے غیرقانونی اورنقصان دہ ہیں اورجب سے امریکی اتحاد نے بمباری شروع کی ہے داعش کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے، واضح رہے کہ برطانیہ نے دو دسمبرکو امریکی اتحاد میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کینسر کی طرح ہے اور اس کے سدباب کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جس میں زمینی دستوں کی مدد سے کاروائیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کینسرسے یکدم نہیں کاٹ کرپھینکا جاتا بلکہ اس کا علاج کرکے متاثرہ حصے سے الگ کیا جاتا ہے بصورت دیگر وہ سرعت سے جسم میں سراعیت کرجائے گا۔

بشارالاسد نے یہ بھی کہا کہ داعش کومحض فضائی حملوں سے شکست نہیں دی جاسکتی اس کے لئے زمین پر موجود افواج کے ساتھ تعاون اور حکومت اورعوام کا مطمئن ہونا بے حد ضروری ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے جمعرات کو امریکی اتحاد میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے داعش کے زیرتسلط آئل فیلڈ کو نشانہ بنایا تھا۔

شام میں جاری بمباری کے نتیجے میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں