جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

محمد حفیظ کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکہ کی ٹیم کے ساتھ معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکہ کی ٹیم کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر لئے ہیں، وہ ڈھاکہ ڈائنامنائٹس کی نمائندگی کریں گے.

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام کے بعد محمد حفیظ نے بی پی ایل میں ڈھاکہ کی ٹیم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے بعد وہ بنگلہ دیش کے لئے روانہ ہوں گے اور ڈھاکہ کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عامر کی ٹیم کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

محمد حفیظ نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پرفارمنس کے ذریعے اپنی ٹیم کو کامیابیاں دلوائیں گے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں