اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنے کی سیاست اور سازش کرنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔
پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے اعزاز میں اپنی جانب سے دئیے گئے عصرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام نے دھرنے کی سیاست اور سازش کرنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں منہ توڑ جواب دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اب کسی سیاسی جماعت نے ہارنا یا جیتنا نہیں بلکہ صرف پاکستان کی جیت ہوگی، پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سب کو اکٹھے ہو کر کام کرنا ہوگا۔