اسلام آباد: چیئرمین نیب قمرزماں چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے بعد بدعنوانی ملک کا دوسرا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
چیئرمین نیب قمرزماں چوہدری نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ ہے اوراس کے بعد بدعنوانی کا دوسرا نمبر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شکایات کے عمل کو دس ماہ میں شفاف انداز سے نمٹانے کا جدید خودکارنظام وضع کیا ہے اب تک دوسو پینسٹھ ارب روپے وصول کرکےقومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کے تحت آٹھ افسران کے خلاف کارروائی کی گئی، ادارے نے میرٹ اور شفاف نظام کے ذریعے ایک سو دس سے زائد تحقیقاتی افسران بھرتی کئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال اٹھائیس ہزارآٹھ سو چوالیس شکایات میں سے گیارہ ہزارسات سو چوہترکی جانچ پڑتال کی گئی ہے اوراحتساب عدالتوں میں ایک ہزارایک سو اکتیس ریفرنس دائر کئے گئے ہیں۔