لاہور : شدید دھند نے شہر بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، علامہ اقبال ائیرپورٹ پر معروف کامیڈین عمرشریف کوبھی ۔کئی گھنٹے تک اپنی پرواز کا انتظار کرنا پڑا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا طیارہ بھی دھند کے باعث کراچی میں اتار لیا گیا
پنجاب کے کئی شہروں میں صبح کے وقت دھند کا راج برقرارہے ، ٹریفک حادثات میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،خراب موسم کےباعث لاہور کی پرواز کو کر اچی اتار لیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب بھی طیارے میں موجود تھے
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں سرما کی آمد کے ساتھ ہی دھند نے ڈیرے ڈال لئے۔ حد نگاہ کم ہونےکےباعث ٹریفک کی روانی کے ساتھ علامہ اقبال ائیر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر رہی۔
معروف کامیڈین عمرشریف بھی دیگر مسافروں کے ساتھ علامہ اقبال ائیر پورٹ پرپروازکی روانگی کا کئی گھنٹے انتظارکرتے رہے۔
ائیرپورٹ پر نصب جدید آئی ایل ایس سسٹم کی تنصب کے باوجود دھند کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز کو ملتان ائیر پورٹ پر اتار لیاگیا۔
جبکہ کراچی اوربیجنگ سے آنے والی پروازوں کو بھی علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ نہ کروایا جاسکا۔