واشنگٹن: کیلیفورنیا کےدہشتگردی کے واقعہ پر ری پبلکن کےمتوقع صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کےخلاف بیانات کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ صدراوباما مسلمانوں کے دفاع میں ایک بار پھر صف اول میں آکھڑے ہوگئے ہیں۔
کیلی فورنیا واقعے کے بعد امریکا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جذبات اور بیانات کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی قانون سازوں کے مسلم مخالف بیانات ایک طرف لیکن صدر باراک اوباما نے ایک بار پھر مسلمانوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ان کے پڑوسی ہیں، ساتھ کام کرتے ہیں اور امریکی فوج میں شامل مسلمان بھی امریکا کی سلامتی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔
صدر براک اوباما کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ داعش کے خلاف لڑائی اسلام کیخلاف جنگ نہیں، اگر مسلمانوں کو پیچھے دھکیلنے اور ان سے مزید نفرت کا اظہار کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم ایک بار پھر ہار جائیں گے.