منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمن وزیر دفاع کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی جرمنی کی وزیر دفاع ڈاکٹر ارسلا وان ڈیر لین نے آرمی ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے تفصیلی ملاقات کی ۔

 آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین موجودہ دفاعی اور فوجی تعاون سمیت خطے کی سکیورٹی کی سورتحال اور جیو سٹریٹجک ماحول پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

 جرمن وزیر دفاع ڈاکٹر ارسلا وان ڈیر لین نے اس موقع پر آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بھی اعتراف کیا ۔

- Advertisement -

 قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر انہوں نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، جس کے بعد پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں