جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امریکی مسلمانوں کا ساتھی ہونے پر فخر ہے،ہیلری کلنٹن

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیز بیان پر سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان باعث شرم اور خطرناک ہے، ڈونلڈ ٹرمپ بنیاد پرست جہادیوں کو ایک نیا پروپیگنڈا فراہم کررہے ہیں، ٹرمپ سمیت ریپبلکنز کے اسلام مخالف بیان قطعی غلط ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن بیان امریکہ کی قومی اقدار کے مخالف ہیں، امریکا مسلمانوں کا بھی ملک ہے، امریکی مسلمانوں کا ساتھی ہونے پر فخر ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پرمکمل پابندی لگادی جانی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں