اشتہار

شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم بنانے کا دعویٰ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی کوریا : سرکاری ٹی وی پر ملک کے سربراہ کم جان اُن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے سابق حکمران اور ان کے دادا نے شمالی کوریا کو ایسی طاقتور جوہری ریاست بنایا جو اپنے دفاع سالمیت اور وقار کی خاطر ایٹم بم اور ہائیڈروجن بم کے دھماکے کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ہائیڈروجن بم ایٹم بم کے مقابلے میں بہت زیادہ طاقتور اورخطرناک ہوتا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل بھی شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کےدعوےکرچکا ہےتاہم یہ پہلی مرتبہ ہے جب ہائیڈروجن بم کا حوالہ دیا گیا ہے جس پر ماہرین شکوک و شبہات کا اظہار کررہےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں