منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی2016 کے شیڈول کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سولہ کے شیڈول کا اعلان کردیا، دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت انیس مارچ کو دھرم شالہ میں مدمقابل آئیں گے.

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے شیڈول کے اعلان کی تقریب ممبئی میں ہوئی، جس میں چھٹے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچوں کے شیڈول کا علان کیا گیا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی گیارہ مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں ہوگا، آٹھ کوالیفائر ٹیمیں پہلے راؤنڈ میں مقابلہ کریں گی، جہاں سے دو ٹیمیں دوسرے مرحلے میں ٹاپ آٹھ ٹیموں سے مل کر دوسرے مرحلے کے میچز کھیلیں گی۔

پاکستان ٹیم کو گروپ ٹو میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کوالیفائی ٹیم کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

دوہزار نو کی عالمی چیمپئن پاکستان سولہ مارچ کو کولکتہ میں اپنا پہلا میچ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گی، جو بنگلہ دیش ہوسکتی ہے۔

پاکستان انیس مارچ کو روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا، تیسرے میچ میں بائیس مارچ کو نیوزی لینڈ، اور پچیس مارچ کو آسٹریلیا سے موہالی میں مقابلہ ہوگا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی انعامی رقم پانچ اعشاریہ چھ ملین ڈالرز رکھی گئی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں