اشتہار

مشیل اوباما کی نئی ڈانس ویڈیو گوٹو کالج نے پھر دھوم مچا دی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدرباراک اوباماکی اہلیہ مشیل اوباما ہمیشہ کچھ نیا کرنے کے موڈ میں رہتی ہیں، مشیل اوباما کی اس نئی گوٹو کالج ویڈیو میں منفرد رقص نے پھر سب کو حیران کردیا۔

اکیاون سالہ امریکی خاتون اول اکثر کچھ ایسا نیا کرتی ہیں کہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں، زندگی کو بھرپور انداز میں انجوائے کرنیوالی مشیل اوباما کی نئی ڈانس ویڈیو گوٹو کالج نے پھر دھوم مچادی۔

مشیل کی یہ ایک ایسی کامیڈی ویڈیو جس میں فن کیساتھ اسکول اور کالجز کی تعلیم کو فروغ دینا شامل ہے، کامیڈی سنگر اور سٹارجے کیساتھ ملکر ایسا ڈانس پرفارم کیا جو قابل دید ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ مشیل اوباما پہلے بھی کئی بار ڈانس اور گانے گا کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکی ہیں، تازہ ویڈیو میں مشیل اوباما کارقص دیکھ کر سب جھومنے لگے، ویڈیو کے آخر میں مشیل اوباما وائٹ ہاؤس کے سامنے ہنستے اور واک کرتے دکھائی دے رہی ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں