واشنگٹن : سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی تفریق امریکہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔
صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ڈونلنڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز بیانات کے بعد دنیا بھر سے قائدین کے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے سول سوسائٹی دنیا کے مختلف شہروں میں ڈونلنڈ ٹرمپ کے بیان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ڈولنڈ ٹرمپ کا بیان خطرناک ہے۔
- Advertisement -
انتخابی جلسے سے خطاب میں انکا کہناتھاکہ امریکہ میں کوئی مسلمان نہیں امریکہ میں بسنے والےصرف امریکی ہیں۔۔ہیلری کلنٹن نے مسلمانوں کوبنیادپرستی کیخلاف جنگ میں اہمیت کا حامل قراردیا۔