واشنگٹن: امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلنڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن نے اپنی بیوقوفی سے لاکھوں افراد کی جان لی ہے.
امریکی صدارت کے خواب دیکھنے والے ڈونلنڈ ٹرمپ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں، امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ڈونلنڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں براک اوباما اور ہیلری کلنٹن کی غلط خارجہ پالیسی کے نتیجے میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔
ڈونلنڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن نے اپنی بیوقوفی سے لاکھوں لوگ کی جان لی ہے، ہیلری کی وجہ سے لیبیا ، شام، مصر میں مسائل کھڑے ہوئے۔