لاہور: پولیس نے ایک دکاندارکواحمدی جماعت کے ارکان کو اپنی دوکان میں داخلے سے روکنے پرگرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ایک دوکاندارکو مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتارکیا گیا ہے جس میں دہشت گردی اور شسدت پسندی کے تمام عوامل کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق عابد ہاشمی نے کمپیوٹرشاپ کے مالک نے اپنی دوکاندارکے باہرایک بینرآویزاں کررکھا تھا جس پردرج تھا کہ احمدیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔
احمدی جماعت کے ترجمان عامرمحمود نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بارش کا پہلا قطرہ قراردیا ہے۔
واضح رہے کہ گرفتاری کا یہ واقع آرمی پبلک اسکول پرحملے کا ایک سال مکمل ہونے سے محض دو دن پہلے پیش آیا ہے جس کےبعد نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیاگیا تھا۔