جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایک دوسرے کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنےسے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا: خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ الزام تراشیوں کا سیاست نہیں دھرانا چاہتے، ایک دوسرے کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے سے فائدہ کسی اورکوہوگا۔

چوہدری نثارعلی خان کے کراچی آپریشن اور رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے دئیے گئے بیان کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزام تراشیوں کی سیاست دہرانا نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی رینجرز اختیارات کی توسیع میں رکاوٹ نہیں، سندھ حکومت نے ہی رینجرزکوبلایا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کو فوج اوررینجرزکے حوالے کیوں نہیں کیا جاتا؟ وہاں بڑے دہشتگرد موجود ہیں۔ یہ الزامات ہیں کہ پنجاب میں دہشتگردوں کی نرسریاں موجود ہیں اوروزرا ان کی سرپرستی کرتے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اسحاق ڈارمنی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ نیب کو صرف سندھ کیوں نظرآتا ہے،باقی سب فرشتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت سندھ میں پیپلز پارٹی کی تذلیل کی جارہی ہے جو کسی کے مفاد میں نہیں، خورشید شاہ نے کہا کہ فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے۔ ہم نے کوڑے کھائے ،جیلوں میں گئے، سندھ میں گورنر راج لگالیں ہمیں کوئی خوف نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز کےاختیارات کے معاملے پرہم وزیر اعظم کی وطن واپسی کا انتظارکررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں