ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ملازمین مختلف شہروں میں سراپا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ملازمین مختلف شہروں میں سراپا احتجاج بن گئے۔

کراچی میں پی آئی اے ملازمین نے ادارے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف دفاتر بند کئے اور ہیڈ آفس پہنچ گئے، آفس کے تمام داخلی دروازے بند کردیئے گئے۔ ملازمین نے قومی ایئرلائن کی نجکاری نامنظور کے نعرے لگائے۔

اسلام آباد میں ملازمین نے بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے تمام کاؤنٹرز بند کرکے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

لاہور میں پی آئی اے ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کی، ملازمین نے مجوزہ نجکاری کے خلاف بھرپور احتجاج کیا، فیصل آباد میں ملازمین نے ہڑتال کی۔ جس کے باعث ایئر پورٹ اور کارگو آفس میں آپریشن روک دیا گیا۔

پشاورمیں بھی صدارتی آر ڈینس کے خلاف پی آئی اے ملازمین نے احتجاج کیا، ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

کوئٹہ میں پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین نے علامتی ہڑتال کی، اس دوران بکنگ کاونٹرز اور دیگر سروسز بند رہیں، ملازمین کے احتجاج کے باعث مختلف ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار رہیں، جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں