منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

زمین سے زمین پر مارکرنے والے شاہین ون اے میزائل کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان نے آج زمین سے زمین پر مارکرنے والے شاہین ون اے میزائل کا کامیاب تجربہ کیاہے۔ جو کہ نو سو کلومیٹر تک مختلف قسم کے وارہیڈ کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تجربے کا مقصد اس میزائل کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پہلوئوں کا جائزہ لیناتھا۔ اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن اورسٹریٹیجک فورسز کے سینئر افسران اورسٹریٹیجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے اس کامیاب تجربے کا مظاہرہ دیکھا۔

میزائل کا حدف بحیرہ عرب میں تھا ۔ شاہین ون اے میزائل کے کامیاب فائر کے موقع پر ڈائریکٹر جنر ل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے تمام سائنسدانوں اور انجینئرزکی لگن، قابلیت اور تکنیکی مہارت کی سراہتے ہوئے اس تجربہ کو پاکستانی دفاع کی طرف ایک اور اہم سنگ میل قرار دیا۔

- Advertisement -

شاہین ون اےمیزائل اپنے جدید اور انتہائی اعلی کار کردگی کے حامل گائیڈنس سسٹم کے باعث ایک انتہائی موئثر و کارگر ویپن سسٹم ہے ۔

انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت کی بنیاد علاقے میں باہمی امن و بقاء اور کے فروغ کے لئے ہے۔

اُنہوں نے واضح کیا کہ پاکستان باہمی امن کے ساتھ اپنی بقاء کا خواہاں ہے۔ آج کے کامیاب تجربے کو صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان نے سراہتے ہوئے تمام سائنسدانوں اور انجینئرزکو ایک اور سنگ میل کے حصول پر مبارکباد پیش کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں