جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

تاجربرادری کا رینجرز اختیارات بحالی کے حق میں سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے تاجروں نے رینجرز اختیارات بحالی کے حق میں جمعرات 17 دسمبر کو سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کردیا، اختیارات پھر بھی بحال نہ ہوئے تو شہر کی اہم شاہراہوں پر دھرنے دینگے۔

کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کا کہنا ہے کہ امن کی قیمت پر کوئی حکومتی دلیل ِ قبول نہیں، سندھ حکومت کے امن مخالف اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، قیامِ امن کے تحت بیمثال کارکردگی پر پاکستان رینجرز کے قابلِ فخر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جرائم کے خاتمے کیلئے رینجرز کو پورے سندھ میں کاررائی کا اختیار دیا جائے۔

کراچی میں تاجروں کے اجلاس میں عتتیق میر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مداخلت کی اپیل کرتے ہیں، اجلاس میں شریک تاجر رہنماؤں نے کہا کہ کسی بھی سازش کے تحت شہر میں 2013سے قبل کے ہولناک حالات دوبارہ مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

، تاجروں نے کہا کہ کاروباری مراکز میں خوف کی فضاء ختم، بھتہ اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں 90%سے زائد کمی واقع ہوگئی ہے ، تاجروں نے کہا کہ حکومتِ سندھ سیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر بحالئیِ امن کو فوقیت دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں