لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر باپ نے فائرنگ کر کے 4 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا اور خود تھانے پیش ہو گیا۔
گلشن ہاؤسنگ کالونی کا رہائشی عمر فاروق حساس ادارے کا ملازم ہے اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، میاں بیوی کے جھگڑا ہو گیا، اس دوران مشتعل ہو کر اس نے فائرنگ کر کے چار سالہ بیٹے عثمان کو قتل کر دیا، جس کے بعد خود تھانے پہنچ گیا، دادا اور ملزم کا کہنا ہے کہ حادثہ اتفاقیہ ہے۔
لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے پر پولیس اور لواحقین میں اختلاف ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم ضرور کرایا جائے گا اور واقعہ کی تحقیقات ہو گی، چار سالہ بچے کی اندوہناک موت سے ایک خاندان اجڑ گیا جبکہ پورے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔