منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

رینجرز اختیارات: اپوزیشن نے سندھ حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صوبہ سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے رینجرزاختیارات میں کمی کیخلاف سندھ میں اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اپوزیشن لیڈرغلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پر سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر ن لیگ، پی ٹی آئی، فنکشنل لیگ، ،ذوالفقار مرزا، ایاز پلیجو، ارباب رحیم سمیت سندھ کی ترقی پسند جماعتوں کے رہنما وں نے بھی شرکت کی۔

- Advertisement -

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام مرتضی جتوئی نے کہا کہ چوروں کو پیپلز پارٹی کی فُل سپورٹ حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ کو بچانے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں چھوٹے موٹے اختلافات دور کر لیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے سندھ حکومت رینجرزکی مدت کو بڑھا کراس کو مکمل اختیارات دے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی زید کے سربراہ ذولفقار مرزا کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ آصف علی زردادی کےگلےکی ہڈی بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے سارے راستے زرداری تک جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں رینجرز کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ہے، قرار داد کے ذریعے رینجرز کے ہاتھ کاٹنے کی کوشش کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں