صنعاء:یمن میں عارضی جنگ بندی پرعمل درآمد نہ ہوسکا، حوثی قبائل اورسابق صدر کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں سترسے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
یمن میں منگل سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے باوجود حوثی قبائل اورسابق صدرکے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یمنی حکام کے مطابق جھڑپوں کے دوران اٹھائیس فوجی ہلاک ہوئےہیں جبکہ حوثی قبائل نے بھی چالیس سے زائد جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
- Advertisement -
یمن میں دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔
حالیہ جھڑپوں کے سبب جنگ بندی کے دوران انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پرہونے والاامدادی کام شدید متاثرہوا ہے ۔