کراچی : ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔
آل کراچی تاجراتحاد کے سات رکنی وفد نے چیئرمین عتیق میر کی قیادت میں ڈی جی رینجرزسے ملاقات کی، ملاقات میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔
اس موقع پر تاجروں کے وفد نے کراچی آپریشن کے دوران رینجرزکی کارکردگی کو سراہا، وفد کا کہنا تھا کہ رینجرزکی کارروائیوں سے شہرمیں خوشحالی لوٹ آئی۔
- Advertisement -
ملاقات میں ڈی جی رینجرزنے تاجراتحاد کے رہنماؤں کو بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی، ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔