کراچی : پیپلز پارٹی رہنماؤں نے وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کی رینجرز اختیارات کی سمری مسترد کرنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پی پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس سندھ حکومت کی سمری مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کی رینجرز اختیارات کی سمری مسترد کرنے کو پیپلز پارٹی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے خود کو بادشاہ سمجھ رکھا ہے۔ سسی پلیجو کا کہنا ہے کہ سندھ نے کچھ غلط نہیں کیا۔ سندھ اسمبلی کو قرارداد منظور کرنے کا حق ہے۔
جبکہ سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وفاق کے فیصلے سے آئین کی روح مجروح ہوئی ہے۔ وفاق نے آئین سے انحراف کیا ہے۔
ممتاز قانون دان سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ وفاق نے سندھ کی مشروط درخواست کو غیر مشروط تصور کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا موقف ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس سندھ حکومت کی سمری مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔