جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شام میں روسی فضائی حملوں میں اب تک 200سے زائد افراد ہلاک ہوئے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

اشتہار

حیرت انگیز

شام میں روس کی جانب سے کی جانے والے فضائی کاروائیوں میں 200شہری ہلاک ہوئے.

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں اور عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں روسی فضائی حملوں میں اب تک 200سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں.

انسانی حقوق کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ روس نے رواں برس 30 ستمبر سے 29 نومبر کے دوران شام میں 25 سے زائد فضائی حملے کیے۔

- Advertisement -

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق تحقیق کے نتائج روس کی بین الاقوامی انسانی قانون کے احترام کی ’سنگین ناکامی‘ کو ظاہر کرتے ہیں۔ ماسکو نے متعدد بار شام میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کو مسترد کیا ہے اور ایسے دعووں کو ’ جنگی معلومات کا حصہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے شام میں خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والے شدت پسند تنظیم اور دیگر گروپوں کے خلاف رواں برس 30 ستمبر سے فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا، روس کا موقف رہا ہے کہ وہ شام کے صدر بشار الاسد کی درخواست پر یہ کارروائی کر رہا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں