جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرنسی اسمگلنگ کیس: کسٹم عدالت کا ایان کے خلاف یکطرفہ کاروائی کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے خلاف راولپنڈی کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے مقدمے کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔

راولپنڈی کسٹم کی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے ما ڈل ایان علی کوآئندہ سماعت پرپیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرماڈل ایان علی عدالت میں پیش نہیں ہوئی تو ان کی ضمانت منسوخ بھی کی جا سکتی ہے۔

کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خاں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ منی لانڈرنگ کیس کی درخواست پر یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

- Advertisement -

ماڈل ایان علی کی جا نب سے ایک دن کی غیرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جس پروہ عدالت میں پیش نہیں ہوئی ان کی عدم حا ضری پرعدالت نے سخت برہمی کا اظہارکیا گیاہے اورکہا کہ ایان علی آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش ہوں۔

راولپنڈی کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے مقدمے کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں