اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بھارتی وزیراعظم کا دورہ ان کی اپنی خواہش تھا، اعزازچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے خود فون کرکے کہا کہ وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نوازشریف کو صبح 11بجے ٹیلیفون کیا اور سالگرہ کی مبارک باد اور اسی دوران دورہ پاکستان کا فیصلہ کیا گیا ۔

انہوں نے کہ بھارتی وزیراعظم نے نوازشریف سے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم نوازشریف نے انہیں خوش دلی کے ساتھ خوش آمدید کہا ۔

اعزازچوہدری نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور جامع مذاکرات کو شروع کر نے پر اتفاق کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں حل طلب معاملات کو حل کرنے اور جنوبی ایشیاءمیں غربت جیسے بڑے مسئلے کو ختم کرنے کیلئے تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

سیکریٹری خارجہ کا کہناتھا کہ نریندرمودی کا مختصر نوٹس پر دورہ پاکستان خیر سگالی پر مبنی تھا۔


Foreign secretary briefs media on Modi visit by arynews

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں