منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ایبٹ آباد،پشاور،مانسہرہ،اورچنیوٹ سمیت دیگر شہروں میں زلزلےکےجھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

سوات / ایبٹ آباد / پشاور / مانسہرہ /چنیوٹ/ اسلام آباد : اسلام آباد،آزادکشمیر۔خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔ریکٹراسکیل پرشدت چھ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی ساڑھے پانچ شدت کازلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے.

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز پاکستان کے قریب افغان تاجک سرحد کا علاقہ ہے۔زلزلے کی گہرائی 191کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

- Advertisement -

زلزلہ کا دورانیہ 40 ست 50 سیکنڈ تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ،فیصل آباد ،لاہور، راولپنڈی جھنگ ،مری، بھکر،قصور ،ساہیوال،نارووال ،ڈسکہ ،شیخوپورہ،شرقپور ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سیالکوٹ ،گوجرانوالہ ،منڈی بہاولدین،مظفر آباد ،مردان ،پشاور،ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ ،مالاکنڈ،چارسدہ اور ہری پور میں بھی محسوس کئے گئے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پشاور کے اندرونی علاقے تاسیر میں زلزلے کے جھٹکوں سے مکان کی دیوار گرگئی ہے، تاہم خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہپیں ہوا ہے۔

زلزلے کے حوالے سے صوبائی حکومت نے انتظامی اداروں کو الرٹ کردیا ہے، اور زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں