پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

چودہ سالہ لڑکی سے 8 افراد کی اجتماعی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور میں آٹھ سے زائد ہوس کے پجاریوں نے نوجوان لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کے بعد چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ تین فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

لاہور میں مال روڈ کے قریب شرمناک واقعہ پیش آیا، جب ایک نوجوان لڑکی کی عزت تار تارکردی گئی، عدنان ثناء اللہ نامی شخص سمیت دیگرآٹھ ہوس کے پجاری امیر زادوں نے بینش اسد نامی چودہ سالہ معصوم لڑکی کو رانا ٹاؤن ملتان روڈ سے اغواء کرکے مال روڈ پر واقع گیسٹ ہاؤس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی مظلوم لڑکی کی والدہ اور بہن نے وزیراعظم اور خادم اعلیٰ سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

- Advertisement -

پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے واقعے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ تین ملزمان تاحال فرار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں