جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فیصل آباد: کار اور بس میں تصادم ، ایک ہی خاندان کے5افرادجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: ڈپٹی والا انٹر چینج کے قریب کار اور بس کے حادثے میں عمرہ کرکے آنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

فیصل آباد کی جناح کالونی میں محمد اشرف کا خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدے میں بدل گیا، فیصل آباد میں ڈپٹی والا انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار اور بس میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد موت کی نیند سوگئے۔

حادثے میں کار کا اگلا حصہ بُری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا جبکہ بس کو معمولی نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

حادثے میں جاں بحق محمد اشرف اپنی اہلیہ پروین اختر بیٹے محمد سبحان ، ثاقب اور بہو صفیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آئے تھے اور ٖفیصل آباد ایئرپورٹ سے گھر آرہے تھے کہ حادثہ ہوگیا۔

اہل خانہ نے اپنے پیاروں کے جنازے دیکھے تو برداشت نہ کرسکے اور آنکھیں بھر آئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں