منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کوٹ ادو: ن لیگی امیدوار نے ووٹ نہ دینے پر کارکن کا کان کاٹ ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کوٹ ادو: مسلم لیگ ن کے کونسلر کے امیدوار نے ووٹ نہ دینے پر انتخابی رنجش میں کارکن کا کان کاٹ ڈالا، انصاف نہ ملنے پر زخمی کارکن سراپا احتجاج ہے، اے آر وائی نیوز کی خبر پر انتظامیہ حرکت میں آئی۔

کوٹ ادو میں مسلم لیگ ن کے کونسلر کے امیدوار نے ووٹ نہ دینے پر مبینہ طور پر کارکن کا کان کاٹ ڈالا، زخمی کارکن کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کروادیا گیا، مقدمے کے اندراج کے کئی روز بعد بھی پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی، جس پر متاثرہ کارکن نعیم پولیس اور ملزمان کیخلاف سراپا احتجاج بن گیا.

صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے اےآروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کان کاٹنے والے افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، چوبیس گھنٹے میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنیکا حکم دیدیا گیا ہے.

- Advertisement -

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسطرح کے دیگر واقعات ہوئے، راجن پور میں کارکنوں نے اسی سالہ بزرگ شخص کے کان اور ناک کاٹ دیئے جبکہ محلہ امام بارگاہ میں پی ٹی آئی کے جنونی نے میاں بیوی کو ووٹ نہ دینے پر منہ کالا کرکے کھمبے سے الٹا لٹکا دیا تھا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں