اشتہار

دمشق :روسی فضائی کارروائی،جیش الاسلام کےسربراہ زہران علوش ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

دمشق: مشرق میں روسی فضائی کارروائی میں بشارالاسد کے خلاف برسرپیکار گروہ جیش الاسلام کے سربراہ زہران علوش ہلاک ہوگئے۔

خبررساں ادارے کے مطابق زہران علوش دمشق کے مضافاتی علاقے میں اپنے ہیڈ کوارٹرزپر روسی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے، ذرائع کے مطابق روسی لڑاکا طیاروں نے جیش الاسلام کی عمارت پر دس میزائل داغے،عمارت میں زہران علوش، انکے نائب اور تنظیم کےترجمان سمیت دیگرکمانڈر موجود تھے۔

شام کے سرکاری میڈیا نے بھی علوش اور دیگر قیادت کے نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ جیش الاسلام بشارالاسد کے خلاف برسرپیکار حزب مخالف کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں