جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی : پی ٹی آئی کے کارکنان کا مقامی قیادت کیخلاف مظاہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تحریک انصاف کے کارکنوں نے کراچی میں انصاف ہاؤس کے باہر مقامی قیادت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے، کپتان کے کھلاڑی کراچی کی مقامی قیادت سے ناراض ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انصاف کے نام لیوا ہی انصاف سے محروم ہوگئے، تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے کراچی پہنچنے پر کپتان کے متوالوں نے انصاف ہاؤس کے باہر بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر مقامی قیادت کیخلاف شدید احتجاج کیااور کراچی کی قیادت کے خلاف خوب نعرے بازی کی.

انصاف ہاؤس کے دروازے بند ہونے پر کارکنوں کا پارہ اور چڑھ گیا اور وہ بے قابو ہوگئے۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں غیر منصفانہ تقسیم کی گئی۔

- Advertisement -

کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ انٹر ا پارٹی الیکشن کرائے جائیں کیو نکہ مقامی رہنما میرٹ کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں اور کراچی میں پارٹی کے معاملات درست طریقے سے نہیں چلا ئے جا رہے.

کارکنوں نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کا ذمہ دار کراچی قیادت کو قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں