اشتہار

فضائی حملے داعش کو نقصان نہیں‌پہنچا سکتی، ابو بکر البغدادی

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد: دولت اسلامیہ نے اپنے سربراہ کی جانب سے ایک نیا پیغام جاری کیا ہے، آئی ایس آئی ایس لیڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ خلافت ٹھیک کام کر رہی ہے اور یہ کہ روس اور امریکی قیادت والے اتحاد کے فضائی حملے گروپ کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں اورسعودی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بدعتی ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، اور شام، عراق اور یمن میں اپنے لوگوں کا بدلہ چکائیں۔

آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ پیغام ابو بکر البغدادی کی جانب سے ہے، پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ کو اعتماد ہونا چاہیئے کہ خدا انھیں فتح یاب کرتا ہے جو اس کے عبادت گزار ہوتے ہیں۔ اور اچھی خبر سن لیں کہ دولت اسلامیہ بہتر کام کر رہی ہے۔ اس کے خلاف لڑائی جتنی شدید تیز کی جاتی ہے ، یہ اتنی ہی پاک صاف بن کر نمودار ہوتی ہے اور سخت جان بنتی ہے۔

ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ہفتے کو شائع ہونے والے اس 24 منٹ کے پیغام کے مستند ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، اسی اکاﺅنٹ پر ماضی میں بھی داعش کے بیانات پوسٹ ہوتے رہے ہیں، اس کی تصدیق نہیں کی جاسکی، پیغام میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے مسلمان ملکوں کا اتحاد تشکیل دینے کی سعودی عرب کی کوششوں پر تنقید کی گئی ہے۔

- Advertisement -

پیغام کے مطابق اگر یہ اسلامی اتحاد ہے، تو اِسے اپنے یہودی اور صلیبی جنگوں کے آقاﺅں سے آزادی کا اعلان کرنا چاہیئے تھا، اور یہودیوں کی ہلاکت اور فلسطین کی آزادی کو اپنا ہدف بنانا چاہئے تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے بتایاکہ پیغام دینے والے نے سعودی عرب میں بغاوت بلند کرنے پر زور دیا ہے اور اسرائیل کے خلاف حملے کا عہد کیا ہے۔ انھوں نے سعودی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بدعتی ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، اور شام، عراق اور یمن میں اپنے لوگوں کا بدلہ چکائیں۔بغدادی آئے دِن اپنی ریکارڈنگ میں اپنی زبانی سعودی بادشاہت پر حملوں کے لیے کہتے آئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں