جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

لائنل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لائنل میسی نے عالمی فٹبال ایوارڈز کی تقریب میں سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

دبئی میں ہونے والی تقریب میں بہترین کھلاڑی کے لئے ارجنٹینا کے لائنل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے درمیان مقابلہ تھا۔ رواں سال چیمپئنز لیگ، لالیگا اور کنگز کپ میں میسی نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

گلوب سوکر ایوارڈ میں سال کی بہترین ٹیم کا اعزاز بھی میسی کی ٹیم نے حاصل کیا۔

رواں سال بارسلونا نے پانچ بڑے ٹائٹلز جیتے، جن میں اسپینش لیگ،کوپا ڈیل رے ،چیمپئنز لیگ،یورپین سپر کپ اور کلب ورلڈ کپ کے اعزازات شامل ہیں، بیلجئیم کے کوچ مارک ولموٹس کو بہترین کوچ کا ایوارڈ دیا گیا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں