جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

وزیر اعظم سے ملاقات : وزیر اعلیٰ سندھ نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو کل اسلام آباد طلب کرلیا ہے، ملاقات میں رینجرز اختیارات پر سندھ کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے وزراء کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤٴس نےتصدیق کردی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات کل ہوگی، ملاقات میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے وزیراعلٰی سندھ وفاق کے نوٹیفکیشن کا معاملہ اٹھائیں گے۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سینئر وزراءکا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ ایف آئی اے،رینجرزاختیارات پرصلاح ومشور ہ کرینگے، اجلاس میں مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، ڈاکٹر سکندر میندھرو، مرتضیٰ وہاب اور مولا بخش چانڈیو بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ صوبائی وزراء کے اجلاس کےبعداسلام آبادروانہ ہونگے، ذرائع کے مطابق سندھ وفاق سےآپریشن کی مدمیں9ارب روپےکی ڈیمانڈ کرےگا، وفاق رینجرزکوتنخواہوں،مراعات کی مد میں رقم دیتاہے، جبکہ سندھ حکومت کامؤقف ہے کہ آپریشن اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرتی ہے۔

علاوہ ازیں کیا وفاق کی جانب سے آرٹیکل ایک سو سینتالیس کے حوالے سے سندھ حکومت کو اعتماد میں لیا جاسکتا ہے؟ کیا وفاق چوہدری نثار کو سندھ حکومت کےمطالبے پر وزارت بدر کرسکتا ہے؟ کیا وفاق کرپشن کے حوالے سے رینجرز کومحدود کرنے کا مطالبہ تسلیم کرلے گا؟

یہ وہ سوالات ہیں جو شہریوں کے ذہنوں میں گردش کررہے ہیں جس کا جواب کل کی ملاقات کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں